سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’طلبہ کی سلامتی کے لیے سکول بس کو اوور ٹیک کرنا قابل سزا عمل ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک قانون کی پابندی کریں۔ سکول بس پر طلبہ کے سوار اور اترتے وقت اوور ٹیک کرنے پر چھ ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا‘۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر کم از کم تین ہزار اور زیادہ سے زیادہ چھ ہزار ریال کا جرمانہ ہے‘۔
حفاظًا على سلامة أبناءنا الطلبة يجب على قائدي المركبات عدم تجاوز حافلات النقل المدرسي على الطرق.
#المرور_السعودي#العالم_ينتظرك pic.twitter.com/JsnPXfpiIn
— المرور السعودي (@eMoroor) August 20, 2023