بدھ 23 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
بدھ 23 اگست 2023 15:11
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 299.64 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 79.87، اماراتی درہم 81.57، بحرینی دینار 794.75، عمانی ریال 779.28، کویتی دینار 971.73 اور قطری ریال کی قیمت 82.20 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 23 اگست کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 313 اور قیمت فروخت 316 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 83.2 اور قیمت فروخت 84 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 85.2 اور قیمت فروخت 86 روپے رہی۔