سعودی عرب کی خصوصی عدالت نے نشہ آور اشیا کاروبار کےلیے ذخیرہ کرنے کا الزام ثابت ہوجانے پر ایک سعودی شہری کو 13 برس قید کی سزا سنائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ’ مقامی شہری اپنے گھر میں نشہ آور اشیا جمع کی تھیں۔ اس کے قبضے سے 25 نشہ آور گولیاں اور پچاس گرام سے زیادہ حشیش برآمد ہوئی۔ سوشل میڈیا کے ذریعے نشہ آور اشیا کی تشہیر کررہا تھا’۔
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’مقامی شہری کوخصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ الزام ثابت ہوجانے پر 13 برس قید اور پچاس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی‘۔
علاوہ ازیں 13 برس تک مملکت سے باہر جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کا موبائل بھی ضبط کرلیا گیا جسے وہ نشہ آور اشیا کی تشہیر کے لیے استعمال کررہا تھا۔