Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی سمر سرپرائزز، بچوں کے لیے ہوٹل میں مفت قیام اور خریداری پر 35 فیصد تک رعایت

80 سے زیادہ ہوٹل اور ریزروٹ بچوں کو مفت رہائش کی ییشکش کررہے ہیں(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی سمر سرپرائزز میں داخلی سیاحت کی حوصلہ افزائی، دبئی کے باشندوں اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے نئی آفرز کی گئی ہیں۔
نئی آفرز میں بچے ہوٹلوں میں مفت قیام کرسکیں گے اور سامان کی خریداری پر 35 فیصد تک رعایت ہوگی۔ 
امارات کے خبررساں ادارے وام کے مطابق دبئی فیسٹیول کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر احمد الخاجہ نے کہا کہ’ اس اقدام سے فیملی اور بچوں کے حوالے سے مناسب بجٹ میں موسم گرما گزارا جاسکے گا‘۔
دبئی فیسٹیول کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا کہنا ہے یہ’ رعایت صرف امارات میں رہنے والوں کے لیے ہے اور یہ 3 ستمبر تک ہوگی‘۔ 
80 سے زیادہ ہوٹل اور ریزروٹ بچوں کو مفت رہائش کی ییشکش کررہے ہیں جبکہ امارات کے رہائشیوں کے لیے سامان کی خریداری پر 35 فیصد تک کی رعایت دی جارہی ہے۔
سیاحتی اور تفریحی مقامات کے وزٹ کے دوران اور بھی کئی ترغیبات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

شیئر: