مطارات دبئی نے توقع ظاہر کی کہ یومیہ کی بنیاد پر اوسطاً دو لاکھ 58 ہزار افراد دبئی ایئرپورٹ پہنچیں گے۔‘
مطارات دبئی کا کہنا ہے کہ ’26 اور27 اگست کو دبئی ایئرپورٹ پر زبردست رش رہے گا۔ پانچ لاکھ سے زیادہ افراد ان دو دنوں میں دبئی پہنچیں گے۔‘
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چار سے 12 برس تک کے مسافروں کو اپنے پاسپورٹ پر آمد کی مہر خود لگانے کا موقع دیا جائے گا۔ یہ سہولت مسافر ہال ایک، دو اور تین میں مہیا ہو گی۔
بارہ برس سے زیادہ عمر کے بچے پاسپورٹ پر مہر کا کام تیزی سے نمٹانے کے لیے سمارٹ گیٹ کا استعمال کر سکیں گے۔
دبئی ایئرپورٹ پہنچنے والے ریستورانوں، کافی ہاؤسز اور دبئی ڈیوٹی فری شاپس کی سہولت استعمال کر سکیں گے۔
بلڈنگ نمبر ایک اور بلڈنگ نمبر تین تک رسائی کے لیے میٹرو دبئی استعمال کی جائے۔ یہ سہولت استعمال کرنے کی صورت میں رش سے بچا جا سکے گا۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اوبر، کریم ، ٹیکسی دبئی اور رینٹ اے کار استعمال کی جا سکتی ہے۔
علاوہ ازیں سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران برطانیہ سے رہائش کے لیے ہوٹل بک کرانے کے لحاظ سے دبئی پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔
الامارات الیوم نے گوگل کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دبئی کے بارے میں گوگل سے سرچ کیا جارہا ہے۔
ہوٹل میں رہائش سے متعلق معلومات کے حوالے سے دبئی کا گراف سب سے اوپر ہے۔ سپین، فرانس، امریکہ، ہالینڈ، روم وغیرہ کے مشہور ترین شہروں کے مقابلے میں دبئی کے ہوٹلوں کے بارے میں معلومات زیادہ حاصل کی جارہی ہیں۔
سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران برطانوی سیاحوں نے پروازوں کے بارے میں سب سے زیادہ تین شہروں کے بارے میں معلومات حاصل کیں ان میں دبئی کا نمبر تیسرا ہے۔
برطانیہ سے جنوری سے مئی 2023 کے دوران پانچ لاکھ غیرملکی سیاح دبئی پہنچے۔
بین الاقوامی پروازوں اور ہوٹلوں میں رہائش کے حوالے سے سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران دبئی پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا۔