پیر 28 اگست کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پیر 28 اگست 2023 16:28
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
وپن مارکیٹ میں 28 اگست کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 316 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی پچھلے ہفتے کی طرح پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت بڑھ کر 302 روپے ہو گئی ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 80.49، اماراتی درہم 82.22، بحرینی دینار 801.02، عمانی ریال 785.42، کویتی دینار 978.72 اور قطری ریال کی قیمت 82.85 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 28 اگست کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 316 اور قیمت فروخت 319 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 83.7 اور قیمت فروخت 84.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 85.3 اور قیمت فروخت 87.1 روپے رہی۔