Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاند نظر آگیا،ہفتہ کو یکم رمضان ہوگا، ایوان شاہی

ریاض: ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ آج جمعہ کو سپریم کورٹ میں رمضان کا چاند نظر آنے کی متعدد گواہیاں ملی ہیں جن سے ثابت ہوگیا ہے کہ کل ہفتہ کو یکم رمضان المبارک ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق 27مئی2017ءکو ام القری کلینڈر کے مطابق یکم رمضان 1438ھ ہے۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے شہریوں ، مقیم غیرملکیوں اور امت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: