بارش کے باعث نماص، محایل، بلقرن اور بشایر میں سکول بند
’تعلیمی عمل آن لائن ہوگا اور تعلیمی و انتظامی عملہ ڈیوٹی پر ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
موسلادھار بارش اور غیر یقینی موسم کے باعث عسیر ریجن کے متعدد شہروں میں سکول آج سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے محایل، رجال المع، نماص، بلقرن، بشایر اور قرب وجوار کے شہروں میں آن لائن تعلیم کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی طرف سے موصول ہونے والے ہائی الرٹ کے باعث سکول بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
’تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا تاہم آن لائن ہوگا اور تمام تدریسی و انتظامی عملہ آن لائن ڈیوٹی دے گا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عسیر ریجن کے علاوہ جازان اور نجران میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔