Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’گھریلو ملازمین کی انشورنس کا انحصار ملازمت کے نئے معاہدوں پر ہے‘

ملازمت کے معاہدوں پر انشورنس کا مقصد آجر اور اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے(فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں سرکاری پلیٹ فارم ’مساند‘ نے کہا ہے کہ’ گھریلو ملازمین کی انشورنس کا انحصار ملازمت کے نئے معاہدوں پر ہے۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد گھریلو عملے کی انشورنس نہیں کی جاسکتی‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مساند پلیٹ فارم کا کہنا ہے’ گھریلو عملے کی انشورنس لاگت کئی بنیادوں پر بدلتی ہے۔ کارکن کا پیشہ، اس کی شہریت،عمر، ماہاینہ تنخواہ، ملازمت کے پیشے کی بنیاد پرانشورنس میں کمی بیشی ہوتی ہے‘۔ 
مساند پلیٹ فارم کا کہنا ہے ’انشورنس کی رقم ملازمت کے معاہدے سے دریافت کی جاسکتی ہے‘۔ 
مساند نے کہا کہ’ گھریلو عملے کے معاہدوں پر انشورنس سروس جبری نہیں۔ اس کی شروعات تجرباتی طور پر کی گئی ہے۔ گھریلوعملے کی ملازمت کے معاہدوں میں انشورنس موجودہ مرحلے میں رضاکارانہ طور پر ہوسکتی ہے‘۔ 
’ گھریلو ملازم کےسعودی عرب پہنچنے کے بعد انشورنس پیکیج منسوخ  کیے جانے پر انشورنس کمپنی سے رجوع کرنا ہوگا۔ 
گھریلوعملے کی ملازمت کے معاہدوں پر انشورنس کا مقصد آجر اور اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے۔ 

شیئر: