پیر 4 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 331 اور قیمت فروخت 334 روپے ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 305.64 روپے ہو گئی ہے۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 81.48 اماراتی درہم 83.21، بحرینی دینار 810.75، عمانی ریال 793.88، کویتی دینار 991.23 اور قطری ریال کی قیمت 83.82 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 331 اور قیمت فروخت 334 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 87.7اور قیمت فروخت 88.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 91.2 اور قیمت فروخت 92 روپے رہی۔