ڈالر کنٹرول سے باہر، 30 اگست کو روپے کے مقابلے میں سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
بدھ 30 اگست 2023 15:02
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں 30 اگست کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 320 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدھ کو بھی برقرار رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت بڑھ کر 304.45 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 81.15، اماراتی درہم 82.88، بحرینی دینار 807.54، عمانی ریال 790.75، کویتی دینار 987.76 اور قطری ریال کی قیمت 83.52 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 30 اگست کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 320 اور قیمت فروخت 323 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 85 اور قیمت فروخت 85.8 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 87.5 اور قیمت فروخت 88.4 روپے رہی۔