Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ابھی خریدو ادائیگی بعد میں،‘ صارفین کی تعداد ایک کروڑ تک پہنچ گئی

پہلے سال 2021 میں 1.8 ارب ریال کا سامان خریدا گیا تھا۔ (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں ’ابھی خریدو ادائیگی بعد میں‘ کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ کمپنیوں کے صارفین کی تعداد سعودی عرب میں ایک کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق2021 کے دوران ’ابھی خریدو ادائیگی بعد میں‘ کمپنیوں کے صارفین کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ 
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان کمپنیوں کے 58 فیصد صارفین ہیں۔ 2022 کے دوران ان کی تعداد 5.8 ملین تھی جبکہ 2021 میں ان کا تناسب 60 فیصد تھا۔ 
اس سہولت کے ذریعے خریدے جانے والے سامان کی مجموعی قیمت 2022 کے دوران 8.7 ارب ریال تک پہنچ گئی تھی جبکہ اس سے پہلے سال 2021 میں 1.8 ارب ریال کا سامان اس نظام کے تحت خریدا گیا تھا۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2022 کے دوران ادھار پر خریدے گئے سامان کی قیمت اوسطاً 42 روز کے اندر ادا کی گئی جبکہ اس سے پہلے سال 2021 میں ادائیگی کا اوسط دورانیہ 51 دن کا تھا۔ 

شیئر: