امارات میں سونے کے نرخ کم ہونے پر خریداری بڑھ گئی
ایک گرام سونے کی قیمت میں ڈھائی تا تین درہم کمی ریکارڈ کی گئی(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخوں میں کمی پر زیورا ت کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں ڈھائی تا تین درہم کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
زیورات کے شو رومز کے منتظمین کا کہنا ہے کہ’ سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث زیورات کی طلب اور خریداری بڑھ گئی ہے‘۔
رواں ہفتے کے آخر میں مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت میں ڈھائی سے تین درہم تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط ایک گرام سونا 237 درہم میں دستیاب ہے۔ تین درہم کمی واقع ہوئی۔ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 219 درہم ہوگئی۔ اس میں بھی تین درہم کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
21 قیراط ایک گرام کی قیمت 212.25 درہم ہے۔ اس میں پونے تین درہم کی کمی ہوئی ہے۔18 قیراط ایک گرام کی قیمت کم ہوکر 182 ہے۔ سوا دو درہم کی کمی ہوئی ہے۔