Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں ترکی بحری جہاز کے ملاح کو طبی امداد 

’ترکی ملاح کے سر میں شدید چوٹ لگی تھی جس پر اسے ینبع کے جنرل ہستپال منتقل کردیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
سرحدی سیکیورٹی فورس کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ فورس کا جدہ میں واقع مرکز کو بحیرہ احمر میں سفر کرنے والے ترکی بحری جہاز سے مدد کی کال موصول ہوئی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ترکی جہاز کے عملے میں بتایا ہے کہ ایک ملاح کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے‘۔
’اس پر کارروائی کرتے ہوئے بحری جہاز کا مقام متعین کیا گیا اور تیز رفتار کشتی طبی عملہ سمیت روانہ کی گئی‘۔
’معلوم ہوا کہ ترکی عملے میں ایک ملاح کے سر میں شدید چوٹ لگی ہے جس پر اسے ینبع کے جنرل ہستپال منتقل کردیا گیا‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’فوری طبی مداخلت فراہم کرنے کے بعد مذکورہ ملاح کی حالت اب قابو میں ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’سعودی سرحدی سیکیورٹی فورس عالمی معاہدوں کی پابندی کرتے ہوئے باہم تعاون اور مدد کی فراہمی کرتی ہے‘۔
’بین الاقوامی سمندر میں سفر کرنے والے بحری جہازوں اور ملاحوں کی رہنمائی کا کام بھی کیا جاتا ہے‘۔

شیئر: