ایشیا کپ کے سُپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا ہے جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 39.3 اوورز میں پورا کر لیا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ نویں اوور میں اس وقت گری جب فخر زمان شوریفل اسلام کی گیند پر 20 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد کپتان بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 17 رنز کے بعد تسکین احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ امام الحق نے شاندار کھیل پیس کرتے ہوئے 78 رنز سکور کیے جس کے بعد وہ مہدی حسن میرزا کا شکار بنے۔
مزید پڑھیں
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے 64 اور کپتان شکیب الحسن نے 53 رنز بنائے۔ ان دونوں بیٹرز کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار، نسیم شاہ نے تین اور شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ میں پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہےاور پلیئنگ الیون میں محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش اب تک 37 مرتبہ ون ڈے میچوں میں آمنے سامنے آ چکے ہیں جس میں 32 مرتبہ پاکستان جبکہ 5 مرتبہ بنگلہ دیش کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
دونوں ٹیموں نے آخری مرتبہ 2008 میں پاکستان میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی بھی ون ڈے میچ کھیلا تھا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون