متحدہ عرب امارات دبئی ریئل سٹیٹ مارکیٹ میں’نخلہ جمیرا‘ میں ’ابومی‘ پروجیکٹ کے ایک ولا کا سودا 202 ملین درہم میں طے پایا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں غیرمنقولہ جائیدادوں کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ولا کا رقبہ 24.921 ہزار فٹ ہے۔ اس کی فی میٹر قیمت 8105 درہم ہے۔
غیرمنقولہ جائیدادوں کے لین دین کے وقت پہلے گھنٹے میں 192 سودے 755 ملین درہم میں طے پائے۔ 133 فلیٹس، 26 بنگلے اور33 پلاٹس فروخت ہوئے۔
ریئل سٹیٹ کے ماہر ولید الزرعونی نے جو ڈبلیو کیپٹل کمپنی کے سی ای او بھی ہیں کہا کہ ’دبئی میں ریئل سٹیٹ کا کاروبار منفرد تاریخی کارکردگی جاری رکھے ہوئے ہے‘۔