Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوڈانی عوام کےلیے سعودی عرب کی امدادی کوششوں کی ستائش

شاہ سلمان مرکز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر سے اقوام متحدہ کے رابطہ کار نے ملاقات کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزراحمد بن علی البیز نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے  انسانی ہمدردی مشن کی  رابطہ کار کلیمینٹائن نکویتا سلامی اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران انسانی اور امدادی امور سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے امور، سوڈان میں شاہ سلمان مرکز کی طر ف سے جاری امدادی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت اور انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے رابطہ کار نے سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا بھر کے تمام ضرورت مند ممالک اور خاص طور پر سوڈانی عوام کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی تعریف کی۔

شیئر: