لیبیا کے متعدد شہر دانیال نامی سمندر طوفان کی زد میں ہیں جہاں ملک کے مشرقی شہروں میں سیلابی ریلوں کی کیفیت ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سمندر طوفان کے باعث لیبیا کے شمال مشرقی شہروں میں موسلادھار بارش کا خدشہ ہے۔
مشاهد كارثية لما يحدث الآن في أجزاء من ليبيا #عاصفة_دانيال #ليبيا pic.twitter.com/GQhs9iuFdy
— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) September 10, 2023
سمندری طوفان کی وجہ سے ملک کے ساحلی شہر شدید متاثر ہیں جہاں سیلابی ریلوں نے بڑا نقصان کیا ہے جبکہ متاثر شہروں میں سڑکیں اور محلے زیر آب ہیں۔
موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو سمندری طوفان کے اثرات بنغازی، المرج، الجبل الأخضر، درنہ اور طبرق میں دیکھے جائیں گے جہاں 70 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی۔
غزارة الأمطار في #بنغازي الان مع استمرار #العاصفة_دانيال pic.twitter.com/4lnZBEyb33
— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) September 10, 2023
ادھر طقس العرب کے ماہرین نے کہا ہے کہ ’کل منگل کو سمندر طوفان مصر کے شمالی سرحد سے ٹکرائے گا تاہم اس کی قوت کافی حد تک کم ہوجائے گی‘۔
’مصر کے ساحلی شہروں سمیت قاہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہوا اور موسلادھار بارش کا امکان ہوگا‘۔
’طوفان کے مابعد اثرات سکندریہ شہر تک محسوس کئے جائیں گے مگر اس کی حدت کافی حد تک کم ہوجائے گی‘۔
عاجل في #ليبيا اعصار دانيال المدمر يضرب ليبيا اليوم شاهد قوة هذا الاعصار وما خلفه من كوارث
دعواتكم #بنغازي #زلزال_في_المغرب #إعصار_دانيال #هزة_ارضيه pic.twitter.com/1TzOBzNZXz— أحمد السيد (@ahmdalhofy5) September 11, 2023