پیر 11 ستمبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پیر 11 ستمبر 2023 16:50
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں 11 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 297.9 روپے رہی۔ (فوٹو: ایس بی پی/ٹوئٹر)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 79 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 301.16 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 80.29، اماراتی درہم 81.99، بحرینی دینار 798.87، عمانی ریال 783.25، کویتی دینار 975.99 اور قطری ریال کی قیمت 82.59 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 11 ستمبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 297.9 اور قیمت فروخت 300.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 78.7 اور قیمت فروخت 79.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 82.2 اور قیمت فروخت 83 روپے رہی۔