Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول سٹیشن پر کھڑی گاڑی میں لگی آگ بجھانے پر سعودی نوجوان کی ستائش

سعودی نوجوان نے جرات کا مظاہرہ کرکے آگ پر قابو پایا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے ایک پٹرول سٹیشن پر فیول بھروانے کے دوران گاڑی میں آگ لگ گئی وہاں موجود ایک سعودی نوجوان نے اسے فوری طور پر بجھا دیا۔ سوشل میڈیا پر سعودی نوجوان کی ستائش کی جا رہی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے سعودی نوجوان نے گاڑی میں آگ لگنے کے بعد تیزی سے پانی کا پائپ پکڑا اور اسے مستعدی بجھا دیا۔  
سوشل میڈیا صارفین کا خیال سعودی نوجوان نے جرات کا مظاہرہ کرکے آگ پر قابو پایا۔ 
 اس نے یہ دیکھتے ہی کہ  پٹرول سٹیشن پر کھڑی گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے۔ تیزی سے گاڑی کے قریب پہنچا۔ پہلے یہ پتہ لگایا کہ آگ کہاں سے لگی۔ یہ بھی دیکھا کہ آگ فیول ٹینک تک نہیں پہنچی ہے۔ 
صارفین نے رد عمل میں کہا کہ ’ایسے بہادر وطن کا اثاثہ ہیں۔ بڑا خطرہ مول لے کر آگ بجھائی۔ یہ نوجوان شہری دفاع کا حصہ بننے کا اہل ہے‘۔ 

شیئر: