سعودی وزارت حج و عمرہ نے خواتین کےلیے مناسب عمرہ لباس کے حوالے سے تین ضابطوں کی وضاحت کی ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر (ایکس) پر بیان میں کہا کہ ’خواتین عمرے کےلیے غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیے اور جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے‘۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے‘۔