شاہ سلمان مقابلہ حسن قرات، حفظ اور تفسیر، 70 لاکھ ریال کے انعامات
جمعرات 14 ستمبر 2023 0:02
’پہلے زمرے میں اول آنے والے کو چار لاکھ ریال ملیں گے‘۔ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت اسلامی امور نے شاہ سلمان ملکی مقابلہ حسن قرات، حفظ اور تفسیر 25 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مقابلے میں 6 زمروں کے فاتحین کو 70 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔
انعامات کی دو تقریبات ہوں گی۔ حفاظ کے اعزاز میں تقریب دو رمضان 1445ھ کو ہوگی۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر صدارت کریں گے۔
دوسری تقریب حافظ طالبات کے اعزاز میں 3 رمضان 1445ھ کو ہوگی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اہلیہ شہزادی فھدہ بنت فلاح آل حثلین صدارت کریں گی۔
وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے جو قرآن کریم کے ملکی و بین الاقوامی مقابلوں کے ادارے کے سربراہ اعلی بھی ہیں مقابلے کی سرپرستی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’مقابلے میں انعامات کی رقم بڑھا دی گئی ہے۔ مقابلے کے چھ زمروں کے فاتحین کو 70 لاکھ ریال دیے جائیں گے‘۔
’پہلے زمرے میں اول آنے والے کو چار لاکھ ریال ملیں گے‘۔