Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کو ایرانی صدر سے مکتوب موصول

’ایرانی صدر کا مکتوب دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے متعلق ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی طرف سے الگ الگ مکتوب موصول ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے موصول ہونے والے مکتوب کا تعلق دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ سے ہے۔
 ایرانی صدر کی طرف سے مکتوب وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے  سعودی عرب میں ایرانی سفیر ڈاکٹر علی رضا عنایتی سے وصول کئے ہیں۔

شیئر: