Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی کیوبا کے وزیر اعظم سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
کیوبا کے وزیر اعظم مانوئل ماریرو کروز نے  سنیچر کو  دارالحکومت ہوانا میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس موقع پر کیوبا کے نائب وزیر اعظم، تجارت اور سرمایہ کاری بھی موجود تھے۔
عرب نیوز نے وزارت خارجہ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ’ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا‘۔
دونوں دوست ملکوں اور عوام کے مفادات کو پورا کرنے  کےلیے دوطرفہ اور کثیر الجہتی رابطوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے  پائیدار ترقی میں مدد کےلیے باہمی مفادات کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سعودی وژن 2030 کے مطابق اقتصادی تعاون کے ممکنہ ذرائع بھی بات چیت کی۔
ملاقات میں کیوبیا میں سعودی سفیر فیصل الحربی اور وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: