سٹار فٹبالر رونالڈو نے ایرانی بچے کو النصر کی جرسی دی جس پر دستخط کر کے دیئے ۔
واضح رہے کہ ایران میں سٹار فٹبالر رونالڈو کی آمد کے بعد مداحوں کا سیلاب امڈ آیا جو اپنے محبوب ستارے کی جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایرانی بچے کوروتے ہوئے دکھایا گیا۔
بچہ کھیلوں کے نشریاتی ادارے سے شکایت کر رہا تھا کہ اسے اپنے پسندیدہ سٹار رونالڈو کو دیکھنے سے روکا گیا ہے۔
بچہ اس بات پر غمزدہ تھا کہ اسے اپنے پیارے ستارے کے استقبال کے لیے النصر ریذیڈنس ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ملی تھی۔
جب براڈ کاسٹر نے ان سے پوچھا کہ آپ رو کیوں رہے ہیں؟ اس نے بہتے آنسوؤں کے ساتھ جواب دیا ’چونکہ ہم کراج سے آئے تھے، ہمارا گھر وہیں ہے، ہم نے رونالڈو کو دیکھنے کے لیے ہوٹل بک کیا، اب بھی ہمیں رونالڈو کو دیکھنے کی اجازت نہیں دیتے‘۔ بچہ مزید روتے ہوئے کہتا ہے کہ ’اس ہوٹل کا مالک کون ہے؟ کیا وہ مجھ سے مختلف ہے؟ وہ بھی مجھ جیسا انسان ہے، تو اس میں اور مجھ میں کیا فرق ہے؟‘۔