Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی دن پر ایمریٹس کا ریاض کی پروازوں میں اضافہ

ایمریٹس ائیرلائنز 1989 سے سعودی عرب کے لیے خدمات پیش کر رہی ہے۔ فوٹو اے ایف پی
ایمریٹس ائیرلائنز نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مملکت میں آنے اور جانے والے مسافروں کی آمد میں مدد کے لیے ریاض کے لیے تین اضافی پروازیں چلائی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کے قومی دن کی تقریبات میں حصہ لینے والوں کے لیے ایمریٹس ائیر کی اضافی پروازیں 20، 21 اور 24 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گی۔

کنگ سلمان کپ 2023 کے مرکزی سپانسر کے طور پر ایمریٹس نے اہم کردار ادا کیا۔ فوٹو ٹوئٹر

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیڈول کی گئی تمام اضافی پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن اپنے مسافروں کے لیے دبئی سے وسیع عالمی نیٹ ورک پر 140 سے زیادہ منزلوں کو جوڑنے کے لیے شمالی امریکہ، جنوبی افریقہ اور یورپ کے مسافروں کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
طیاروں میں مکمل سہولیات کی پیشکش فراہم کرنے کے لیے مشہور ایئر لائنز مسافروں کو علاقائی عمدہ کھانے اور تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے 6500 سے زیادہ چینلز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

تمام اضافی پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔ فوٹو ٹوئٹر

ایمریٹس ائیرلائنز ریاض، جدہ، مدینہ منورہ  اور دمام کے لیے ہفتے میں 67 پروازوں کے ساتھ 1989 سے سعودی عرب کے لیے خدمات پیش کر رہی ہے۔ 
ایمریٹس نے رواں  سال موسم گرما کے آغاز میں کنگ سلمان کپ 2023 کے مرکزی سپانسر کے طور پر اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے ایئر لائن کی مملکت کے ساتھ وابستگی کو تقویت ملی۔
عرب دنیا میں اعلی درجے کے 16 فٹبال کلبوں کے مداحوں کو  کنگ سلمان کپ کے میچوں سے بھرپور تفریح حاصل کرنے کے لیے ایمریٹس ائیرلائنز نے فٹ بال کے لیے اپنے جذبے کی بھرپور عکاسی کی ہے۔ 

شیئر: