Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی نے حسین نواز کو دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد...وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے پانا مہ کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ۔جے آئی ٹی نے حسین نواز کو 30 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ حسین نواز اتوار کی صبح جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد پہنچے اورجے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرا کے میڈیا سے بات کئے بغیر واپس چلے گئے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے2 گھنٹے تک حسین نواز سے پوچھ گچھ کی اور انہیں سوالنامہ بھی دیا۔ سوالنامے کے تفصیلی جوابات طلب کرتے ہوئے انہیں 30 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔قبل ازیں جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے گزشتہ روز نوٹس ملا جس میں محض 24 گھنٹوں کے اندر پیش ہونے کو کہا گیا۔
 

 

شیئر: