Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارجٹنائن کے مقابلے پر سعودی ٹیم نے دنیا کو حیران کر دیا تھا: ولی عہد

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دوحہ میں منعقد ورلڈ کپ 2022 میں سعودی فٹبال ٹیم کا ارجنٹائن کے ساتھ مقابلہ سب کے لیے حیران کن تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ولی عہد نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ میچ اپنے اہل خانہ اور بھائیوں کے ساتھ دیکھا تھا۔
ولی عہد نے بتایا کہ میچ شروع ہونے سے پہلے خواہش تھی کہ ہم کم سے کم خسارہ لے کر میچ سے نکلیں مگر جو کچھ ہوا اس نے دنیا کو حیران کردیا۔
طہران میں سعودی ٹیم کے میچز کے بارے میں ولی عہد سے پوچھا گیا کہ آخر پوری دنیا کو ایران کو تنہا کرنا چاہتی ہے جبکہ عین اسی وقت ایک سعودی ٹیم وہاں موجود ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’یہ اچھی بات اور بہترین پشرفت ہے۔ سعودی ٹیم کا وہاں شاندار استقبال بھی کیا گیا ہے‘۔
’مجموعی طور پر فٹبال میچوں کے تبادلے دونوں مملکوں کے لیے اچھی پیشرفت ہے‘۔

شیئر: