Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی ایئرپورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں

ایئرپورٹ سے فی گھنٹہ 900 مسافرسفر کرسکیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی نے انٹرنیشنل ریڈ سی ایئرپورٹ کی فضا سے لی گئی نئی تصاویر جاری کردیں۔  
اخبار  24 کے مطابق ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی نے کہا ہے کہ  نسما اینڈ پارٹنرزاورالمبانی کمپنیاں ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آخری ٹچ دے رہی ہیں۔ ایئرپورٹ جلد ہی سیاحوں کے لیے کھولا جانے والا ہے۔ 
یاد رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں مکمل ہوجائے گا۔ یہ بارہ seaplanesکی انتظار گاہ پر مشتمل ہوگا۔ اتنی ہی تعداد میں بزنس کلاس کے طیاروں کے اترنے اور پرواز کرنے کا انتظام ہوگا جبکہ یہاں ہیلی کاپٹروں کے لیے 3 ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ہیں۔ 

ہوائی اڈے پرتین ہیلی پیڈ بھی بنائے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ریڈ  سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سالانہ تقریبا دس لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ اس میں نیشنل اور انٹرنیشنل دونوں طرح کی پروازیں شامل ہیں۔  فی گھنٹہ  900 افراد سفر کرسکیں گے۔ 
ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیزائن میں متعدد سہولتوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔ نسما اور المبانی کمپنیاں 3700 میٹر لمبا رن وے (بی) سمندری جہازوں کی سہولت کے لیے تیار کررہی ہیں۔ رن وے (ایف) ہیلی کاپٹروں اور جہازوں نیز کنیکٹنگ کوریڈورز کے لیے بنا رہی ہیں۔ 

شیئر: