Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 یوم وطنی پر الاحسا میں تیار کردہ لوگو اور ملبوسات کے ڈیزائن

یوم وطنی کے لیے موزوں ترین شال کا ڈیزائن تیار کیا گیا ہے ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے علاقے الاحسا کی سعودی خواتین نے یوم وطنی کے ملبوسات اور لوگو کے ڈیزائن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فیکٹری کی ڈائریکٹر دلال العویفر نے بتایا ’نیشنل ڈے کے حوالے سے تیاریاں کئی ماہ قبل شروع کردی تھیں۔ ہر سعودی شہری کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چیزیں تیار کی ہیں‘۔ 
انہوں نے کہا  یوم وطنی کے لیے ’شال‘ کی ہے اسے مرد اور خواتین دونوں استعمال کرتے ہیں۔ 
 الاحسا کے سعودی ہنر مندوں نے یوم وطنی کے لیے موزوں ترین شال کا ڈیزائن تیار کیا۔ 
فیکٹری کی ڈیزائنرالریم  عبدالعزیز نے کہا  یوم وطنی کے لوگو ’ہم خواب دیکھتے ہیں اور انہیں پورا کرتے ہیں‘  کے ڈیزائن  پہلے تیار کیے گئے۔
عمدہ قسم کے کپڑے استعمال کیےگئے تاکہ تمام قومی تہواروں میں استعمال  کیے جاسکیں۔ دھاگوں کا استعمال اس انداز سے کیا گیا کہ ہر ڈیزائن  کے لیے مخصوص رنگ ہوں۔ 

شیئر: