شہزادہ فیصل بن فرحان تعزیت کرنے بحرین پہنچ گئے
جمعرات 28 ستمبر 2023 15:03
’سعودی قیادت کی طرف سے بحرینی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جنوبی سرحد پر حوثی حملے کے نتیجے میں بحرینی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت کرنے منامہ پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایئرپورٹ پران کا استقبال بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف الزیانی نے کیا ہے۔
بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کی جہاں شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی قیادت کی طرف سے بحرینی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے بحرینی أفواج کو سراہا ہے۔