ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے صنعتی و اقتصادی علاقوں کو ریلوے لائن سے جوڑا جائے گا۔ مال گاڑی اور مسافر ٹرینیں مستقل بنیادوں پر چلائی جائیں گی۔
اخبار 24 کے مطابق ٹی جی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی اور صنعتی علاقوں کو ریلوے لائن سے جوڑنے کے لیے سروے ہوں گے۔
حاصل شدہ معلومات کے مطابق مکمل منصوبہ بندی ہوگی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوگی۔