Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سیاحوں کی آمد میں 58 فیصد اضافہ، عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر

احمد الخطیب کا کہنا ہے یہ کامیابی سعودی قیات کی سپورٹ کے بغیر مملکن نہیں تھی ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب سال رواں کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران غیرملکی سیاحوں  کی آمد کے حوالے سے  پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ ’اس سال ابتدائی نو ماہ میں 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں سیاحوں کی تعداد میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔ 
ان اعداد وشمار کی گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن  اور یو این ڈبلیو ٹی او ورلڈ ٹورازم بیرو میٹر نے بھی تصدیق کی ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض نے 27 اور 28 ستمبر کو سیاحت کے عالمی دن کی میزبانی کی جو عالمی سیاحت کے شعبے کےلیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ ’یہ کامیابی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی سپورٹ کے بغیر مملکن نہیں تھی‘۔
انپوں نے مزید کہا’ اس درجہ بندی نے عالمی سیاحتی مقام کے طور پر سعودی عرب کی حیثیت کو مضبوط کیا ہے‘۔

شیئر: