Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجرباتی مدت کے دوران کارکن کا فائنل ایگزٹ ابشر سے نکالنے کی سہولت

خروج نہائی جاری کرانے کے بعد اسے کینسل کرانا ممکن نہیں ہوگا (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے تجرباتی مدت کے دوران آنے والے کارکنوں کا فائنل ایگزٹ ابشر پلیٹ فارم سے جاری کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق محکمہ جوازات کے ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا کہ ’بیرون ملک سے آنے والے کارکن جنہیں اقامہ جاری کرانے سے قبل تجرباتی مدت کے دوران واپس بھیجنا مقصود ہو اس کے لیے جوازات کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’آجر اپنے ابشر اعمال کے پلیٹ فارم کے ذریعے تجرباتی مدت کے ختم ہونے سے قبل ایسے کارکنوں کا خروج نہائی جاری کرا سکتا ہے۔‘
جوازات نے مزید کہا ’تجرباتی مدت کے دوران جاری کیے گئے خروج نہائی کو کینسل نہیں کرایا جا سکتا اور نہ اس کے بعد کارکن کا اقامہ جاری کرایا جا سکتا ہے۔‘
’اس امر کا خیال رکھا جائے کہ خروج نہائی ویزا جاری کرانے کے بعد اسے کینسل کرانا ممکن نہیں ہوگا۔‘ 
 

شیئر: