Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دھمکیاں مانیٹر کر رہے ہیں،‘ پاکستان اور انڈیا میچ کے لیے اینٹی ڈرون ٹیم تعینات ہوگی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی پولیس نے کہا ہے کہ اُن کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ کے لیے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران احمد آباد کے پولیس کمشنر گنانیندر سنگھ کا کہنا تھا کہ روایتی حریفوں کے میچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے شہر بھر میں 14 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
احمد آباد کے سنیئر پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ کچھ تھریٹس بھی (ای میل کے ذریعے) آ رہی ہیں، اس کو بھی ہم مانیٹر کر رہے ہیں۔‘
گیانیندر سنگھ نے سکیورٹی کے انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے این ڈی آر ایف (نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس) اور ایس ڈی آر ایف (سٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) کی ٹیموں کی تعیناتی کے لیے بھی درخواست کی ہے وہ کیمیل بائیولوجیکل، ریڈیو لوجیکل اور نیوکلیئر خطرات کو بھی ڈٹیکٹ کر سکتی ہیں۔‘
احمد آباد پولیس کے کمشنر کے مطابق انہیں میچ کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ’بم ڈسپوذل سکواڈ اور اینٹی ڈرون ٹیم بھی ہمیں ملیں گی۔‘

شیئر: