Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامع الکبیر کی تراویح، جہاں ہر تیسری رات میں قرآن مجید ختم کیا جاتا ہے

ابہا: سعودی عرب میں ایک مسجد ایسی ہے جہاں رمضان المبارک کے دوران تراویح کی نماز میں ہر تیسرے دن قرآن مجید ختم کیا جاتا ہے۔ یہ خمیس مشیط میں واقع مسجد جامع الکبیر ہے جس کے امام شیخ احمد بن محمد الحواشی ہیں۔ شیخ الحواشی کی روایت رہی ہے کہ رمضان المبارک کے دورا ن تراویح میں 10مرتبہ قرآن مجید ختم کرتے ہیں۔ گزشتہ رات رمضان کی تیسری رات تھی جس میں شیخ الحواشی نے پہلا قرآن ختم کیا۔ شیخ الحواشی کی نمازتراویح اور ہر تیسری رات قرآن مجید ختم کرنا شوسل میڈیا میں لائیو دکھایاجاتا ہے۔ شیخ الحواشی رمضان المبارک کے دوران دن بھر اپنی مسجد میں اعتکاف میں رہتے ہیں ۔ ان کے ساتھ کئی نمازی رمضان بھر میں اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں۔ شیخ الحواشی چند کھجوروں سے افطار وسحر کرتے ہیں۔ رمضان کے آخری عشرہ میں طویل قیام اللیل ہوتا ہے جو فجر سے چند منٹ پہلے تک جاری رہتا ہے۔شیخ الحواشی قیام اللیل میں طویل رکوع و سجود کرتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: