پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرکے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
منگل کو حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 345 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔
اس سے قبل ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے بڑا سکور چیس کرنے کا ریکارڈ آئرلینڈ کے پاس تھا۔ آئرش ٹیم نے 2011 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 329 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
اپنے ٹاپ آرڈر پر پورا اعتماد ہے: ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیمNode ID: 802241
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سینچریاں سکور کرکے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد رضوان نے 121 گیندوں پر 131 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔
پاکستان کی جیت پر سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین بھی دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے نظر آئے۔
محمد رضوان اپنی اننگز کے دوران کئی مرتبہ کمر میں تکلیف کی وجہ سے لڑکھڑاتے ہوئے اور زمین پر لیٹے ہوئے نظر آئے لیکن اس کے باوجود وہ کریز پر موجود رہے۔
محمد رضوان نے میچ کے بعد اپنی انجری کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’کبھی صرف پٹھے کھنچ جاتے ہیں اور کبھی یہ میری اداکاری ہوتی ہے۔‘
He did not just say that pic.twitter.com/fI2WTgZEJw
— Zak (@Zakr1a) October 10, 2023
عبدالمعیز جعفری نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’اگر رضوان ہمیں یہ میچ جتوا دیتے ہیں تو میں سڑک کنارے گاڑی روکوں گا اور نماز پڑھوں گا۔‘
If rizwan wins this one for us I’m going to park my car on the side of the road and pray.
— Abdul Moiz Jaferii (@Jaferii) October 10, 2023
خیال رہے کچھ مہینوں پہلے محمد رضوان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی سڑک کنارے روک کر فُٹ پاتھ پر نماز پڑھتے ہوئے نظر آئے تھے۔
عالیہ چغتائی نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’میری پوری زندگی میں میں نے پاکستان کو 344 رنز بناتے ہوئے نہیں دیکھا اور میں تقریباً چار دہائیوں سے یہاں موجود ہوں۔‘
In my entire life I have never seen Pakistan score 344. And I’ve been around for 4 decades.
— Alia Chughtai (@AliaChughtai) October 10, 2023
ایک اور صارف نے لکھا ’محمد رضوان آپ کا دل شیر کا ہے اور روح چیمپیئن کی ہے۔‘
Mohammad Rizwan you have the heart of a lion, and the soul of a champion.
That is undebatably the greatest inns by a Pakistan batter in WC history.
— Ahmed (@azkhawaja) October 10, 2023
میچ کے دوران ایسی ویڈیوز بھی شیئر ہوتی رہیں جس میں حیدرآباد میں بیٹھے تماشائی ’جیتے گا بھئی جیتے گا، پاکستان جیتے گا‘ کے نعرے لگاتے ہوئے نظر آئے۔
اسماعیل خان نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ لوگوں کو جوڑنے کی طاقت رکھتی ہے۔‘
Cricket has such a binding force! https://t.co/7htJk9myrq
— Ismail Khan (@IKPeshawar) October 10, 2023
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کے ساتھ فاسٹ بولر حسن علی کی بھی تعریف کی جنہوں نے 71 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ ’بولنگ میں لائن اور لینتھ بہتر کرنا ہوگی۔‘
Highest run chase in World Cup history and career best for @imabd28 and @iMRizwanPak supported by @RealHa55an. Well done boys. Bowling needs tighter line and length #PakVsSL #CWC23
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 10, 2023