Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی امداد سے یمن میں چار سکولوں کی تعمیر

سکولوں کےلیے فنڈز سعودی پروگرام کی جانب سے جاری کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے پراگرام تعمیر و ترقی برائے یمن چار علاقوں شبوۃ، ابین، لحج اور الضالع کمشنریوں میں سکول تعمیر کرا رہا ہے۔  
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سکولوں کےلیے فنڈز سعودی پروگرام کی جانب سے جاری کیے جارہے ہیں جبکہ یمن میں سماجی ترقیاتی فنڈ منصوبے نافذ کرا رہا ہے۔ 
سعودی پروگرام نے یمن میں تعلیم کے فروغ کے لیے 52 منصوبے اور ترقیاتی پروگرام جاری کیے ہیں۔ ان کے تحت 31 ماڈل سکول اور مثالی طلبہ کےلیے تعلیمی سینٹر کا قیام عامل میں لایا گیا۔
سکولوں میں سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور میتھ میٹکس لیب، سپورٹس فیلڈز بھی قائم کی گئی ہیں جبکہ سکول فرنیچربھی مہیا کیا گیا۔ 
سعودی پروگرام یمن میں جامعات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان کا دائرہ وسیع کرنے والے منصوبے بھی چلا رہا ہے۔ 

شیئر: