کنگ سلمان سینٹر کی یمن میں طبی خدمات جاری
’طبی سینٹر نے اگست کے دوران 16050 یمنیوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے یمن میں اپنی طبی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الحدیدہ کمشنری نے خوخہ علاقے میں قائم طبی سینٹر اگست کے دوران 16050 یمنیوں کو طبی خدمات فراہم کرچکا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کے تحت کام کرنے والے طبی سینٹر میں ایمرجنسی سمیت بچوں اور بڑوں کے علاوہ خواتین کے کلینک بھی کام کر رہے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’خوخہ میں قائم طبی سینٹر عارضی طبی خدمات فراہم نہیں کر رہا بلکہ مکمل ہسپتال کی سی خدمات فراہم کرتا ہے‘۔
’یہاں معائنہ، اکسرے، لیپ سمیت ادویہ تک تمام خدمات مفت فراہم کی جاتی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’طبی سینٹر نہ صرف طبی خدمات فراہم کرتا ہے بلکہ اکثر أوقات جلا وطن ہونے والے افراد کے کیمپوں میں جاکر مختلف خدمات بھی پیش کرتا ہے‘۔