Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد چیزوں کو گاڑی میں رکھنا .... ایک آرٹ

لندن ......  سیر و تفریح اور پکنک وغیرہ کے موقع پر اکثر گاڑیو ںمیں بہت ساری چیزیں رکھنا پڑتی ہیں مگر بہت ساری چیزوں کو گاڑی میں سلیقے سے رکھنا ایک آرٹ ہے اور ہر شخص اس آرٹ سے واقف نہیں۔ اگر معاملہ فیملی گیدرنگ کا ہو تو مسئلہ اور بھی ٹیڑھا ہوجاتا ہے کیونکہ ہر شخص اپنی چیزیں ساتھ لیکر جانا چاہتا ہے تاکہ تفریح سے لطف اندوز ہوسکے مگر عملی طور پر ان ساری چیزوں کو سلیقے سے رکھنا بہت مشکل کا م ہے۔ ایک مسئلہ یہ ہے کہ بہت ساری چیزیں گاڑی کی پچھلی نشست پر رکھی جاسکتی ہے مگر اس صورت میں یہ ہوتا ہے کہ ڈرائیور پچھلی جانب نہیں دیکھ پاتا اور یہ کئی ناگہانی واقعات کا سبب بن سکتا ہے۔ اب ماہرین نے گاڑیوں میں سامان رکھنے کا پیشہ ورانہ طریقہ بیان کیا ہے۔ فورڈ سروے کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ترکیب یہ ہے کہ گاڑی کے پچھلے حصے میں کچھ خالی سوٹ کیس اور تھیلے اس طریقے سے رکھے جائیں کہ انکی شکل اہرام جیسی ہوجائے یعنی دونوں کنارے بھر جائیں لیکن درمیانی حصہ اتنا کھلا رہے کہ ڈرائیور کو کوئی پریشانی ہو اور نہ ہی کسی چیز کو نکلنے میں دشواری ہو۔ سب سے نیچے بڑے بکس رکھے جائیں اور پھر اسی ترتیب سے سائز کے حساب سے چیزیں ترتیب دی جائیں۔

شیئر: