Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارماسوٹیکل اورفوڈ سیکٹرمیں 3 فیکٹریوں کا افتتاح

فیکٹریوں کے قیام کا مقصد اشیا کی درآمدات کے حجم کو کم کرنا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے  جمعرات کو سدیر انڈسٹریل سٹی میں تین نئی فیکٹریوں کا افتتاح کردیا۔ 
الاخباریہ نیوز چینل کے مطابق بندر الخریف نے آنکولوجی ادویات تیار کرنے والی  فیکٹری کا افتتاح کیا۔ ممکت میں اپنی نوعیت کی پہلی فیکٹری ہے جو آنکولوجی ادویہ تیار کرے گی۔ 
الخریف نے جنرل فیکٹری فار سپیشلائزڈ فارماسوٹیکل کا بھی افتتاح کیا جس پر 277 ملین ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ 
گلف فوڈ کیٹرنگ فیکٹری پر 236 ملین ریال کی لاگت آئی ۔ نئی فیکٹریوں کے قیام کا مقصد ادویہ  اورغذائی اشیا کی درآمدات کے حجم کو قابو کرنا ہے۔ 
وزیر صنعت و معدنیات نے اس موقع پرخوراک مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری الشایع  کا دورہ کیا۔ انہوں نے  طبی آلات تیار کرنے والی ’المتطورۃ ‘ فیکٹری کا بھی دورہ کیا ۔
الخریف نے بنیادی ڈھانچے، لاجسٹک خدمات اور مختلف صنعتی شعبوں کے زیرتکمیل  منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ 
الخریف نے فیکٹریوں کے افتتاح کے بعد الاخباریہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ ’جمعرات کو خوراک اور ادویہ کے شعبوں میں  جن تین فیکٹریوں کا افتتاح کیا گیا ہے ان پر ڈیڑھ ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ 
الخریف نے کہا کہ نئی فیکٹریوں کے قیام کا مقصد سرمایہ کاری کے علاوہ درآمدات کے حجم کو کنٹرول کرنا ہے کیونکہ سعودی عرب ان دنوں ادویہ اور غذائی اشیا بہت زیادہ مقدار میں درآمد کررہا ہے۔ 
الخریف نے کہا کہ غذائی اشیا اور ادویہ تیار کرنے والی فیکٹریوں کے قیام کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ مملکت میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویہ معیاری انداز میں تیار ہوں گی۔ فیکٹریاں صارفین کے قریب ہوں گی۔ آئندہ ایام میں اندرون مملکت تیار ہونے والی  ادویہ اور غذائی اشیا کا تناسب 70  فیصد تک ہوجائے گا۔ فی الوقت مملکت میں ان کا پیداواری حجم 30 فیصد  ہے۔ 

شیئر: