سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے جمعرات کو دفتر خارجہ ریاض میں سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر مائیکل ریٹنی نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق امریکی سفیر اور الخریجی نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کی تدابیر کا جائزہ لیا۔
فریقین نے علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات حاضرہ اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔