Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : تین ماہ میں 238 اوپن ہارٹ سرجری 

ادارہ امراض قلب میں 2 لاکھ سے زائد میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو، ایکس )
مدینہ منورہ میں امراض قلب کے طبی عملے نے سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے دوران 238 اوپن ہارٹ سرجری کے کیسز نمٹائے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق امراض قلب کے مرکز نے مریضوں کو 2 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ صحت خدمات فراہم کیں۔ ان میں آپریشن، او پی ڈی سروس، لیباریٹری، ایکسرے اور ادویہ کی فراہمی شامل ہے۔ 
مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس نے کہا ہے کہ 15076 مریضوں نے جولائی کے شروع سے ستمبر کے آخر تک امراض قلب کے ماتحت اوپی ڈیز سے رجوع کرکے صحت خدمات حاصل کیں۔ اس دوران دل کے  1833 مریضوں کو کارڈیک کیتھرائزیشن، 283 کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ  174 کو ون ڈے آپریشن کی سہولت دی گئی۔ 
ہیلتھ کمپلیکس کا کہنا ہے کہ امراض قلب کے مرکز  کی لیب نے 2 لاکھ  8 ہزار  890 ٹیسٹ کیے جبکہ  4719 کے ایکسرے کیے گئے اور 31036 کو مرکز کی فارمیسی سے ادویہ فراہم کی گئیں۔ 

شیئر: