Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں انڈونیشی حاجی کی اوپن ہارٹ سرجری

انڈونیشی حاجی کو ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا۔ (فوٹو عاجل)
مکہ مکرمہ ہیلتھ کمپلیکس کے ماتحت کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز اوپن ہارٹ سرجری کرکے انڈونیشی حاجی کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔
انڈونیشی حاجی کو جوعمر کے چھٹے عشرے میں ہے اچانک دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی حاجی کو کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ طبی عملے نے ضروری ٹیسٹ اور ایکسرے کیے جس سے معلوم ہوا کہ حاجی کے دل میں خون جم گیا ہے اور اس کی بڑی شریان بند ہوگئی ہے فوری طور پر فیصلہ کرکے اوپن ہارٹ سرجری کردی گئی۔
میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’آپریشن کامیاب رہا اور مریض کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں احتیاطی تدبیر کے طور پر رکھا گیا ہے۔ مکمل طور پر صحت یاب ہوجانے پر میڈیکل سٹی سے فارغ کردیا جائے گا‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: