Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں 13 اسرائیلی اور غیرملکی یرغمالی ہلاک ہوگئے: حماس

حماس نے خبردار کیا تھا کہ ’اگر غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو مار دیا جائے گا‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)
حماس کے عسکری ونگ نے کہا ہے کہ ’شمالی غزہ کی پٹی پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے فضائی حملوں میں 13 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالی ہلاک ہو گئے ہیں۔‘
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فلسطین کے ’عزالدین القسام بریگیڈ‘ نے جمعہ کو ایک بیان میں اس حوالے سے تفصیل بتائی۔
’عزالدین القسام بریگیڈ‘ کے مطابق ’13 قیدی جن میں غیرملکی بھی شامل تھے پانچ مختلف مقامات پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔‘
واضح رہے کہ جمعرات کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے محاصرے کے خاتمے کو حماس کی جانب سے اپنے یرغمال بنائے گئے فوجیوں اور شہریوں کی رہائی سے منسلک کر دیا تھا۔
اسرائیل کا کہنا تھا کہ ’غزہ کی پٹی کے محاصرے میں امداد کی فراہمی یا انخلا کے لیے اس وقت تک کوئی وقفہ نہیں دیا جائے گا جب تک کہ اس کے تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کردیا جاتا۔‘
دوسری جانب فلسطین کی عسکریت پسند تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ ’اگر غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تو یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو مار دیا جائے گا۔‘

شیئر: