سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے کویت کے اول نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال خالد الاحمد الصباح سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزرائے داخلہ نے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان جاری سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی اور کویتی وزرائے داخلہ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔