Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں کئی منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’آتتشزدگی سے متاثر عمارت محکمہ ڈاک کے دفتر کے قریب واقع ہے’ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے باحہ  شہر میں واقع کئی منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتتشزدگی سے متاثر عمارت محکمہ ڈاک  کے دفتر کے قریب واقع ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو صبح کے وقت مذکورہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے‘۔
’فوری طور پر شہری دفاع کی کئی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ کے دائرے کو محدود کردیا‘۔
’شہری دفاع کی ٹیمیں آگ پر قابو پاچکی ہیں تاہم ابھی تک کچھ ٹیمیں وہاں موجود ہیں‘۔
’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تفتیشی ٹیمیں آگ لگنے کے اسباب کا سراغ لگا رہی ہیں‘۔

شیئر: