منگل 17 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
منگل 17 اکتوبر 2023 15:51
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
اوپن مارکیٹ میں 17 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.5 روپے رہی۔ (فوٹو: ایکس/ایس بی پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں منگل کو معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277.03 روپے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 73.85، اماراتی درہم 75.42، بحرینی دینار 734.80، عمانی ریال 719.61، کویتی دینار 895.96 اور قطری ریال کی قیمت 75.88 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 17 اکتوبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276.5 اور قیمت فروخت 278.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 اور قیمت فروخت 73.7 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75.5 اور قیمت فروخت 76.25 روپے رہی۔