غزہ میں انسانی امداد کے لیے راستے کھولے جائیں: سعودی وزیر خارجہ
’جدہ میں او آئی کی ایگزیٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جار ی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں انسان امدادی کاموں کے لیے محفوظ راستے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات جدہ میں منعقد او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کے مطالبے پر آج جدہ میں او آئی کی ایگزیٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جار ی ہے جس میں غزہ کے مسئلے پر غور کیا جائے گا۔
سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں غزہ میں شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سختی سے مذمت کی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کو مسترد کرتے ہیں‘۔