Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ریاض میں ملائیشیا کے وزیراعظم کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو ریاض میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا قصر الیمامہ میں خیر مقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم کےلیے باضابطہ سرکاری استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر اعظم انور ابراہیم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
 بعد ازاں سعودی ولی عہد اور ملائشیا کے وزیر اعظم نے باضابطہ مذاکرات کیے۔
سعودی ولی عہد نے ملائشیا کے وزیر اعظم کا مملکت میں خیر مقدم کیا جبکہ وزیراعظم انور ابراہیم نے سعودی عرب کے دورے اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور ملائیشیا کے تعلقات کے پہلووں کا جائزہ  اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات اور ترقی کےلیے نتیجہ خیز مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: